وزیراعلیٰ کا انتخاب، پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے


لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کے چنائو کے لئے اہم اجلاس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

پولیس کی بھاری نفری پنجاب اسمبلی کے اندر موجود رہی جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ اسمبلی کے باہر رینجرز اہلکار گشت کر تے رہے جبکہ خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں موجود رہی۔