گورنر پنجاب کی مونس الٰہی سے ملاقات، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی حکمت عملی پرغور


لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں پرویز الہی کو مکمل سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک بار پھر بھرپور طاقت بن کر ابھرے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اداروں پرحملہ آور ہونے کے تاریخی حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

اس موقع پر مونس الٰہی نے کہا کہ پرویز الٰہی کا انتخاب شرافت تحمل وضع داری اور بہتر حکمرانی کی بنیاد بنے گا۔

مونس الٰہی نے کہا کہ ہم ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی تیار ہے۔