پنجاب میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں، عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔سردار عثمان بزدار نے سکھ برادری کو ویسا کھی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے بیان میں کہا کہ بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے ملکر مضبوط اور عظیم بنانا ہے، پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، انکے جان ومال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے، سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، پنجاب حکومت نے سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔