پی ٹی آئی حکومت نے معاشی اعدادوشمار کے حوالے سے ہیرپھیر کیا ،حفیظ پاشا


اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدلحفیظ پا شانے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے معاشی اعدادوشمار کے حوالے سے ہیرپھیر کیا ہے اور جی ڈی پی کو بڑھا کر اور افراط زر کو کم کر کے دکھایا ہے۔ بیرونی ادائیگیوں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے رواں مالی سال کے آخری چارماہ میں پاکستان کو 14ارب ڈالرز درکار ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ18سے19ارب ڈالرز ہو گا۔پی ٹی آئی حکومت کے دورمیں صرف 25لاکھ نوکریاں پیداہوئیں اور دعویٰ 55لاکھ کاکردیا۔ گزشتہ دورحکومت میں صنعتی پیداوار میں ایک سے دو فیصد اضافہ ہوا ہے اور پی ٹی آئی یہ اضافہ 15فیصد بتارہی ہے۔ 

ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈاکٹر عبدلحفیظ پا شا نے ایک نجی ٹی سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12ارب ڈالرزسے اوپر جا چکا تھااور ان کی بڑی وجہ یہ تھی کہ با ہر کی جو قیمتوں میں بے تحا شہ اضا فہ ہو تا رہا ہے اور روس اور یو کر ین جنگ کے بعد اور اضا فہ ہو رہا ہے اس کے نتیجہ میں خطرہ یہ ہے کہ سال ختم ہو نے تک 18سے 19ارب ڈالرز کرنٹ اکائونٹ خسا رہ جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر عبدلحفیظ پا شا نے کہا کہ پا کستان کو با ہر سے جو فنانسنگ کی ضرورت ہے اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ 18ارب ڈالرز بھی ہو تو ہمیں رواں سال بیرونی قرضوں کی واپسی کے لئے بھی تقریباََ 12سے 13ارب ڈالرزدرکار ہیں،رواں سال پا کستا ن میں 30سے 31ارب ڈالربا ہر سے آئیں گے تو پا کستان کے حا لا ت سنبھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینے میں پا کستا ن کو آئی ایم ایف سے کورونا کی امداد میں 2.8ارب ڈالر ایس ڈی آرملے ہیں جو بہت مناسب پیسے ہیں۔ پا کستا ن کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالر ڈیپازٹ ایک سال کے لئے ملا ہے اور پھر تیل کی امپورٹ کے بل کے لئے بھی انہوں نے ایک سال کا 1.2ارب ڈالرز کاکریڈٹ دیا ہے اور پھر جنوری کے مہینے میں ہم نے سکوک بانڈ بھی فلوٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اندازہ یہ ہے کہ پا کستا ن نے پہلے آٹھ مہینے میں تقریباََ 16ارب ڈالر زکا انتظام کر لیا تھا اب آخری چا ر مہینے میں تقر یباََ پا کستا ن کو14 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے اور پر یشر اس لئے بڑھ گیا کہ فروری کے آخر میں پا کستا ن کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخا ئر 16ارب ڈالرز سے زیا دہ تھے جو یکم اپریل کوکم ہو کر 11ارب کی سطح پر آگئے ہیں۔ ایک ارب ڈالرز کا اضافہ اس لئے بھی ہوا ہے کہ ریکوڈک کیس میں جرمانہ ادا کیا ہے اور یہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہہ دیا ہے۔