عمران خان نے قوم کو خودداری کی راہ پر چلنا سکھایا ، عثمان بزدار


لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کی صحیح سمت رہنمائی کی اور خودداری کی راہ پر چلنا سکھایا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے قوم کے جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے، کپتان نے قوم کو اقبال کے افکار اور قائداعظم کے زریں اصولوں پر چلنا سکھایا، عمران خان نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی افق پر روشن ستار ے کی مانند چمک رہے ہیں، عمران خان نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور جذبہ حب الوطنی بیدار کیا، عمران خان نے قوم کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی، ملک میں اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا، کپتان نے قوم کو اقبال کے افکار اور قائداعظم کے زریں اصولوں پر چلنا سکھایا۔

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا وقار بلند کیا، عمران خان ایماندار و دیانتدار لیڈر، کوئی مائی کا لعل ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔