کراچی(صباح نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں زبردست تیزی رہی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1400پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا اور انڈیکس کی 45 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔
اسٹاک سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جمعرات کو دیے گئے فیصلے سے ملک سیاسی بحران سے نکل آیا ہے جس کا اثر جمعہ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافے کی صورت میں آیا تھا اور ہفتہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے آئینی بحران ختم ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہوگیا اور وہ کھل کر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔