منڈی بہائوالدین (صباح نیوز)منڈی بہائوالدین میں کتووال اڈا کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک کار پر فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مقتولین میں غلام عباس، نوید عباس اور شہزاد شامل ہیں۔ مقتولین میں دوسگے بھائی بھی شامل ہیں۔ نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تہرے قتل کی واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔