حافظ آباد(صباح نیوز) حافظ آباد میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاں رسول پور تارڑ میں گیس لیکج کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عنصر، جویریہ، صغراں بی بی اور خضیفہ شامل ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج معالج جاری ہے۔