ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفی دے رہے ہیں۔ فواد چودھری


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی  کے  اراکین قومی  اسمبلی سے مستعفی ہوں گے ۔پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے شیخ رشید اور فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفی دے رہے ہیں،

شاہ محمود کو امیدوار نامزد کرنے کا مقصد شہباز شریف کو چیلنج کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ تحریک انصاف کی کورکمیٹی  کا اجلاس  بنی گالا میں عمران خان کی صدارت میں ہوا، کور کمیٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ استعفے ہم قومی اسمبلی سے شروع کر رہے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ  پورے ملک میں احتجاج کی اپیل کی ہے، کارکنان اورعوام ہر ضلع میں عشا کی نماز کے بعد باہر نکلیں،

کور کمیٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، پوری قوم عمران خان سے رہنمائی کی توقع رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ  نئے انتخابات کے علاوہ موجود بحران کا کوئی حل نہیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے جا رہے ہیں، ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفی دیں گے، چور، ڈاکوں کیساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔

سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد سوچ رہا ہے کہ کیا ٹی ٹی کیسز پر بھی راتوں کوعدالتیں کھلیں گی، آصف علی زرداری پر پاپڑ والے، فالودے والوں کے کیسز ہیں، عوام فیصلہ کر بیٹھے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں غلامانہ سوچ کے خلاف جدوجہد کریں گے۔