لال حویلی کی بالکونی سے عمران خان سے اظہار یکجہتی کروں گا،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی کی بالکونی سے عمران خان سے اظہار یکجہتی کروں گا۔

عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے ذریعے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان سے متعلق ایک بیان دیا گیا ۔

شیخ رشید نے اعلان کیا کہ مورخہ 10 اپریل بروز اتوار رات 9 بجے میں لال حویلی کی بالکونی سے اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ اداکروں گا اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج رات 9 بجے لال حویلی راولپنڈی سے انشااللہ، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔