تاخیر سے پتہ لگ رہا ہے اس وقت کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، احسن اقبال


اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن )کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر سے متعلق کہا ہے کہ تاخیر سے پتہ لگ رہا ہے اس وقت کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جو ووٹنگ کا سامنا نہیں کر پا رہی، اجلاس میں تاخیر کر کے یہ سب توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے، سزا ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کو اجلاس چلانے کی اجازت نہیں مل رہی، اسپیکر قومی اسمبلی کا بنی گالہ میں رابطہ نہیں ہو رہا۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی پوری دنیا میں اشتہار لگوا رہے ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے ایک شخص نے انا کی خاطر پورا سسٹم یرغمال بنایا ہوا ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد تاخیر کا شکار ہے، جبکہ اپوزیشن ووٹنگ کی منتظر ہے۔