لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے خائف جنونی نے پورے ملک کو منجمد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آئین کی کھلی خلاف ورزی اورسپریم کورٹ کی حکم عدولی کاانجام براہوگا، عدم اعتماد سے خائف جنونی نے پورے ملک کو منجمد کردیا ہے، 22 کروڑ کی آبادی کا ملک کئی ہفتوں سے بغیرحکومت کے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی کھلی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کی حکم عدولی کا انجام برا ہوگا۔