جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کودہشتگردی کے مزید 2 مقدمات میں 31 سال قید


لاہور(صباح نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے کیس میں کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو سزا سنادی۔عدالت نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو مجموعی طور پر دو مقدمات میں 31 سال قید کی سزا سنا دی اور ان پر مجموعی طور پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ سی ٹی ڈی نے حافظ سعید اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حافظ سعید کو انسداد دہشتگری عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں۔