اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جج صاحبان کے سامنے وہ مواد ہونا چاہئے جس کی بنا پر اسپیکر نے رولنگ دی، اگر جج صاحبان نے دستاویزات اور شہادتیں ہی نہیں دیکھنا تو وہ رولنگ کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کیسے کریں گے؟
ان خیالات کااظہارفواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کیمرہ کاروائی میں شہادتوں کا جائزہ لیں ورنہ ہمیں آزادی کا سفر 1940 سے دوبارہ شروع کرنا ہو گا۔