لاہور (صباح نیوز)سابق سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان محمد انور خان نیازی لاہور میں وفات پاگئے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان دردانہ صدیقی نے اپنے تعزیتی بیان میں محمد انور خاں نیازی کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کا خلا تادیر پر نہیں کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت سیکریٹری اطلاعات مرحوم شعبہ خواتین کے امور کی معاونت کے حوالے سے شفیق و مخلص رہے۔دردانہ صدیقی اور ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، عنائت جدون ،ڈاکٹر حمیرا طارق، عطیہ نثار، معتمدہ تسنیم معظم نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور،
سیکرٹری اطلاعات صائمہ افتخار و نائبین اور دیگر ذمہ داران نے بھی سابق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان محمد انور خان نیازی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ مرحوم کی بیماری و تکلیف کو اللہ پاک ان کی مغفرت، بلندی درجات کا ذریعہ بنا دے،ان کی دینی خدمات اور ان کی صالح اولاد کو صدقہ جاریہ بنا دیں۔انہوں نے ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔