اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاویدنے کہا ہے کہ انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، پاکستان کی تاریخ کے فری اینڈ فیئر انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر علی محمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ان کی روایت ہے، یہ تو عدالتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ اگر یہ اپنے ایجنڈے میں کامیاب ہوجاتے تو سب سے پہلے ای وی ایم کو ختم کریں گے، پاکستان میں ایک کرمنل انٹرپرائز بننے جا رہا ہے؟ آئین پر عمل تو ہم نے کرنا ہی کرنا ہے۔
اس موقع پر موجود علی محمد خان نے کہاکہ اب معاملہ بدل گیاہے، اب معاملہ سیاست کا نہیں ریاست کا ہے، کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان حکومت میں رہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ رولز صرف بہانا ہے عمران خان اصل نشانہ ہے۔