سری نگر۔۔۔۔ بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع راجوری میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نوشہرہ میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
ادھر بھارتی فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آبا د میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
دریں اثنا بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک اہلکار وشال کمار سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
گزشتہ روز بھارتی سی آر پی ایف کے دو اہلکار سرینگر کے علاقے مائسمہ میں ایک حملے میں زخمی ہو گئے تھے ۔ زخمی اہلکار اے ایس آئی نرنجن سنگھ کی حالت بہتر ہے۔
واقعہ کے بعد فورسز اور پولیس نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔