مونس الٰہی نے علیم خان گروپ کے مزید 3ارکان توڑ لئے


لاہور(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے علیم خان گروپ کے مزید 3ارکان توڑ لئے۔

علیم خان گروپ کے رکن اسمبلی اشرف رند، عون ڈوگر اور علمدار قریشی کی مونس الٰہی سے ملاقات میں معاملات طے پا گئے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ علیم خان گروپ کے تینوں ارکان پرویز الہی کو ووٹ دیں گے۔