حمزہ شہباز روکے جانے پر اسمبلی کی سکیورٹی اہلکار پر برہم


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار مسلم لیگ( ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو اسمبلی آمد پر روکا گیا تو انہوں نے سکیورٹی اہلکار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ تم حکومت کے ملازم ہو کسی کے ذاتی ملازم نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا کا خوف کرو آئینی ذمہ داری پورے کرنے جارہے ہیں۔