تربت (صباح نیوز) سکیورٹی فورسز کا تمپ اورمند کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کے دوران بلوچ کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا ۔
سکیورٹی کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے تمپ اور مند کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کے دوران سکندر عرف شے مرید ولد چیئرمین دوست محمد ساکن گومازی ہلاک ہوگئے۔ وہ کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر بتائے جاتے ہیں۔