اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس،174اراکین کی شرکت


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتما د کے حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اپوایشن جماعتوں کے 174اراکین نے شرکت کی۔ ان اراکین میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین شامل نہیں تھے۔

اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسعد محمود، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سردار محمد اختر جان مینگل، میر خالد حسین مگسی،امیر حیدر خان ہوتی ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری چارٹ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں(ن)لیگ کے84،پی پی پی کے 56،ایم ایم اے14،متحدہ قومی مووومنٹ چھ، بی این پی مینگل چار،بلوچستان عوامی پارٹی چار،اے این پی ایک، جمہوری وطن پارٹی ایک اور چار آزاد ارکان نے شرکت کی۔