پنجاب اسمبلی ،نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا


لاہور (صباح نیوز)پنجاب اسمبلی نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل (اتوار کو) کرے گی۔

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے گورنر پنجاب نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد آج اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع کردیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلی  کے انتخاب کے لیے کل بروزاتوار 3 اپریل کا دن مقرر کیا ہے۔سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس کل (اتوار کو) دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کیا جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

دریں اثنا اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز اور حکومت کے نامزد کردہ امیدوار چوہدری پرویز الہی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔پیپلز  پار ٹی کے حسن مرتضی حمزہ شہباز کے تجویز کندہ ہیں۔ حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی متحدہ اپوزیشن نے جمع کرائے۔

چوہدری پرویز الہی کی طرف سے راجہ بشارت نے کاغذات جمع کرائے۔سیکرٹری آفس میں دونوں امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کی گئی جس کے بعد حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت حمزہ شہباز خود بھی موجود تھے۔