رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز اور حمزہ کی درخواستِ استثنیٰ دائر


لاہور(صباح نیوز)احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ( ن )کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف جبکہ ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، اپوزیشن کے وزارتِ اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف تحریکِ عدم اعتماد کے سلسلے میں مصروف ہیں، اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

پنجاب کی وزارتِ اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں۔

درخواستوں میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت ایک روز کے لیے حاضری سے استثنی کی درخوست منظور کرے۔