پرویز الٰہی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا ضمیر مطمئن ہے، صوبے کے عوام کی خدمت کی اور یہ سفر جاری رہے گا، کرپشن کا ایک بھی سیکنڈل نہیں اور نہ ہی کبھی کسی کے ساتھ ناانصافی کی۔انہوںنے کہا کہ عزت، احترام اور رواداری کے اصولوں کا قائل ہوں،

پرویز الٰہی کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری حمایت پرویز الٰہی کے ساتھ ہے،   پرویز الٰہی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔