نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے اجلاس کیلئے ایجنڈا اورایس اوپیز جاری


لاہور (صباح نیوز) اسمبلی سیکریٹریٹ نے نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے اجلاس کیلئے ایجنڈا اورایس اوپیز جاری کردیئے

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہاہے کہ نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی، انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا اورکوئی کارروائی نہیں ہوگی،وزارت اعلی کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے،اسپیکرکواختیار ہے کہ وہ ووٹنگ کل(اتوارکو) کرواتے ہیں یا پیرکو۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے بیان میں کہا کہ نئے پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ہونے والے اجلاس کے لئے اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایجنڈا اورایس اوپیز جاری کردئیے۔ایجنڈے کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کے دن ارکان اسمبلی اپنا شناختی کارڈ اوراسمبلی کارڈ ساتھ لائیں۔

ارکان اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہوگا۔ کوئی رکن اپنا موبائل فون اسمبلی میں نہیں لے جاسکے گا۔ایجنڈے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی اپنا بیگ ایوان میں نہیں لے جاسکیں گی۔