سجاول ،گاڑی الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق


سجاول(صباح نیوز)سجاول میں گاڑی  الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سجاول کے قریب پاور ہائوس کے مقام پر  کار الٹ کر کھیتوں میں گرجانے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میرپوربٹھورو کے رہائشی شہباز شا ہ  اور ماما جوجو زئور کے طور ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے وجہ سے ہوا البتہ دونوں کی لاشیں سول  ہسپتال سجاول منتقل کردی گئیں۔