وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفی منظور،پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب


لاہور۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب کا استعفی منظور ہونے کے بعد کابینہ تحلیل ہوگئی ہے۔

گورنر پنجاب نے وزیر اعلی عثمان بزدار کا استعفی منظور کرنے کے ساتھ ساتھ ہفتے کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، طلب کیے گئے اجلاس کا ایجنڈا قائد ایوان کا انتخاب ہے۔

وزیراعلی کا استعفی منظور کیے جانے کے بعد ان کی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد غیرموثر ہوگئی۔

صوبہ پنجاب کے گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا گورنر پنجاب کو بھیجا گیا استعفی منظور کر لیا گیا ہے، جبکہ نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دو اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔