پشاور(صباح نیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل(ہفتہ کو) پشاور میں ہوگا۔
کراچی میں چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا اور اس کی صدارت مولانا محمد سلفی کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کل ( ہفتہ) کو نظر آنے کے امکانات ہیں،کل(ہفتہ کو) چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ رواں ماہ شعبان 29 روز کا ہوگا، کراچی میں غروب آفتاب 6 بجکر 49 منٹ پر ہوگا، غروب آفتاب کے بعد چاند 7بجکر 57منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج (ہفتہ کو) غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر اکتیس گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔