عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن مسلم لیگ (ن ) کے 8سے 9 ووٹ کم ہوں گے، فیاض چوہان


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن مسلم لیگ(ن) کے 8سے 9ووٹ کم ہوں گے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب کے دوست متفقہ طور پر پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہارا ہوا تصور کیا جا رہا ہے،عوام سمجھ گئے بیرونی طاقتوں پر ناچنے والے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

فیاض چوہان نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے پی ٹی آئی ارکان سے اپیل ہے ن لیگ کے جھانسے میں مت آئیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مارچ کا پورا مہینہ ملکی وقار کی جنگ لڑی، وزیراعلی عثمان بزدار کی کارکردگی کا ساری دنیا کو پتہ ہے۔

فیاض چوہان نے کہاکہ چپڑاسی، کلرک، کیشیئر کے عہدوں پر کام کرنے والوں کے اربوں روپے کے اکاؤنٹس نکلے ہیں،چند ہزارمہینہ تنخواہ لینے والوں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کیسے آگئے۔