عوام عمران خان کے غدار خون سے اچھی طرح واقف ہے،راجہ ریاض


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد سے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ایک ڈرپوک گیدڑ ہو جو عوام کو سیاسی نمائندوں کے خلاف اکسا رہے ہو۔عوام تمہارے غدار خون سے اچھی طرح واقف ہیں۔ان خیالات کااظہار راجہ ریاض احمد خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ جس خاندان نے مشرقی پاکستان میں ہتھیار ڈال کر 90 ہزار فوجی دشمن کی قید میں دے دیئے وہ ساری قوم کو غدار ٹھہرا رہا ہے، آج کا دن اور رات اوکھے سوکھے گزار لو۔ کل جیل کی تیاری!

واضح رہے کہ ریاض احمد نے وزیر اعظم کے ٹویٹ کا جواب دیا ہے جس میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پختونخوابلدیاتی انتخابات کے دوسرے مر حلہ میں فقیدالمثال کامیابی پروزیراعلیٰ محمود خان اور اپنی پی ٹی آئی کی ٹیم کومبارکباد پیش کرتاہوں۔کے پی کے عوام نے بیرونی آقائوں کے حضوربِکنے والے غداروں کوپوری شدت سے مستردکیاہے۔یہ تمام غداروں کیلئے ایک پیشگی تنبیہ ہے کہ انکے حلقوں میں ان کے ساتھ ہونے کیاوالاہے۔