عمران نیازی ملک کی جگ ہنسائی کا باعث نہ بنیں،حمزہ شہباز


لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک کی جگ ہنسائی کا باعث نہ بنیں۔

اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہاکہ وزیر اعظم آئینی طور پر عددی اکثریت کھو چکے ہیں لہذا انہیں چاہئے کہ وہ عزت سے استعفیٰ دیکر عہدے سے الگ ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو صحیح ڈگر پر لانے کا وقت آ چکا ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی ملکی مفاد کے لیے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کو گمراہ کرنے سے پرہیز کریں، ملک چور چور ہے اسے ذاتی مفاد کے لیے دا ئوپر نہ لگایا جائے، نئی حکومت عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کی جگ ہنسائی کا باعث نہ بنیں اور خارجہ پالیسی سے کھلواڑ کرنا بند کریں۔