وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے۔

ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی،ساتھ ہی سیاسی صورت حال پر عسکری قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔

میڈیا بریفنگ میںوزیراطلاعات فواد چوہدری سے صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے، اس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار کی وزیراعظم سے دو بار ملاقات ہوئی ہے۔

ہم اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اپنا مدعا سمجھتے ہیں اور اسی کے مطابق آگے بھی چلیں گے۔فواد چوہدری نے واضح کیا کہ استعفے کا آپشن کوئی ذہن میں نہیں ہے۔