اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں ای سی سی نے ایس این جی پی ایل کیلئے 16 ارب روپے کی گرانٹ منظور دیدی، کمیٹی نے دو کھاد کے کارخانوں کو آر ایل این جی فراہمی کی منظوری دیدی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کیلئے 2 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور کرلی۔
مقامی ٹیکس پر ڈیوٹی ڈرابیک کی مد میں وزرات تجارت کی 79 ارب روپے سے زائد کی سمری منظور، وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ اور وزارت ہاؤسنگ کی 69 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ منظوری کی گئیں۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزرات داخلہ کی 11 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور کی گئیں ہے۔