بدلتی سیاسی صورتِ حال؛ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان


کراچی(صباح نیوز) ملک میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی حالات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نمایاں ہونے لگے اور دوپہر تک پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 448 پوائٹس کی کمی ہوچکی تھی۔البتہ دوپہر دو بجے کے بعد انڈیکس میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے لیکن پی ایس ایکس 100 انڈیکس اب بھی 344 پوائٹس کمی کے ساتھ 44,097 پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس 44,438.70 پر بند ہوئی تھی جس کے مقابلے میں مارکیٹ کا موجودہ حجم 0.82 فیصد کم ہے۔ صبح سے اب تک 7 کروڑ 7 لاکھ 82 ہزار 624 شیئرز کا کاروبار ہوچکا ہے جن کی مجموعی مالیت تین ارب 33 کروڑ 52 لاکھ روپے ہے۔