اسلام آباد (صباح نیوز)جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا ووٹ جائز، ناجائز کی بحث سے وفاداریاں تبدیل کرنے کی تاریخ کو زندہ کرے گا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کے پاس اس کا تدارک نہیں، لہذا آئین کی عدالتی تشریح ناگزیر ہو جاتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پھر بھی جو کچھ ہوگا وہ 1958 سے قبل جو میوزیکل چیئرز کے کھیل ہوا کرتے تھے، انہیں بھی مات دے جائے گا۔