اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری پراجیکٹ کی عالمی سطح پر پذیرائی ملنے پر اپنی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرانہوں نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ادارے کی بلین ٹری سونامی سے متعلق رپورٹ پر کہا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی کہ ہم تاریخ کے ایسے موڑ پرکھڑے ہیں جہاں ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس اہم محاذ پر پاکستان قائدانہ کردار ادا کررہا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ادارے کی رپورٹ بھی شیئرکی۔رپورٹ میں پاکستان کے بلین ٹریز پراجیکٹ کو سراہا گیا ۔