اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مہنگائی کے کپتان کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے کپتان اور کرپشن کے ڈان کا آج سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ چور، نالائق اور نااہل ٹولے کا کائونٹ ڈائون شروع ہونے پر قوم کو مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ آٹا ،چینی، بجلی، گیس ،دوائی چوروں اور کشمیر فروش کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوگیا، لوگوں کو غریب اور بے روزگار کرنے والے کا بھی کائونٹ ڈائون شروع ہوگیا۔