راولپنڈی( صباح نیوز) ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جماعت اسلامی پاکستان ویمن ونگ اور سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید کے بڑے بھائی کیپٹن ریٹائرڈ سلیم الدین بھیرہ میں سڑک کے حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔
وہ خیبر پختونخوا کے ہر دلعزیز راہنما ڈاکٹر زین العابدین مرحوم کے فرزند تھے۔انھیں کبل سوات میں بعد از نماز جنازہ دفن کیا جائیگا۔