لاہور(صباح نیوز)تحریکِ نفاذِ اردو کے زیر اہتمام ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف شخصیات نے شرکت کی اور ملک میں نفاذ اردو کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ نشست تھینٹ ہال سکول ، شالیمار کیمپس میں منعقد کی گی۔میزبانی فراض سکول کے پرنسپل اور تحریک نفاذ اردو پاکستان ،ضلع لاہور کے صدرعمران یوسف نے ادا کیے
تقریب میں معروف شاعر اعتبار ساجد، معروف ٹرینر پروفیسر رفرف ، معروف استاد پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم ، رفیق بھٹی ، پروفیسر عدنان ، رانا طاہر تصدق، ملک ضیا الحق ، مختلف علمی و ادبی شخصیات اور دیگر شرکاء نے پاکستان میں اردو کے فروغ کے بہت سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشا اللہ اپنی نئی نسل کو اپنی قومی زبان کی اہمیت سے نہ صرف روشناس کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے بلکہ تعلیمی اداروں میں اردو زبان کی ترقی وترویج کے لئے بھی اپنی کوشش جاری رکھیں گے ۔