اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ڈی چوک جلسے سے قبل اپوزیشن کو پیغام دیا کہ تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کراچی، گلگت بلتستان سے قافلے تاریخی امر بالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے آرہا ہے ۔