کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید4 افراد جاں بحق


اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید4افراد جاں بحق ہو گئے،اموات 30340تک پہنچ گئیں ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 189نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 165 زیرِ علاج مریضوں میں سے 451 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 85 ہزار 85 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے  ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار 417 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 73 لاکھ 28 ہزار 286 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، کورونا کیسزکے مثبت کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 340 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار 590 ہو چکی ہیسندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 74 ہزار 549 ہو چکی ہے ، کل اموات 8 ہزار 94 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 765 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 551 ہو چکی ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 860 ہو چکی اور کل اموات 6 ہزار 312 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 16 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آگئے  اب تک یہاں کل 1 ہزار 22 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 239 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور کل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 468 مریض رپورٹ ہوئے اور378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 693 مریض سامنے آئے جبکہ اور191 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔