اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں
میں نے اپنے 26 سالہ تحریک انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے،آئیے اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے، اب جو بھی ہو جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران خان کی ہے۔