اسلام ا باد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان 27 مارچ کو پریڈ گراونڈ میں دکھائی دے گا ہم چاہتے ہیں دنیا بھر میں پیغام جائے پاکستان خوددارملک ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اسدعمر نے کہا کہ پاکستان توچھوڑیں بیرون ملک سے پاکستانی آنا شروع ہو گئے ہیں ایک تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے جو یاد رکھا جائیگا عوام کیاوہی پاکستان چاہتے ہیں جہاں پیسہ چلتا تھا نیاپاکستان پریڈ گراونڈ میں دکھائی دیگا۔
اسدعمر نے کہا کہ آزادکشمیر کے وزیراعظم نے کہا ہماری سوچ سے زیادہ جذبہ ہے ملک بھرسے قافلے کل نکلنا شروع ہوجائیں گے پاکستانیوں کا فیصلہ27مارچ کوپریڈگرانڈ میں نظر آئے گا بیرون ملک سے بھی لوگ پریڈ گراونڈ جلسے میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیادیکھے گی پاکستانی قوم اپنی خودداری کیلئے کھڑی ہوگئی ہے دنیادیکھے گی پاکستانی قوم حرمت رسولۖکیلئے کھڑی ہوگئی ہے ہم چاہتے ہیں دنیابھرمیں پیغام جائے پاکستان خوددارملک ہے چاہتے ہیں پیغام پہنچے قوم اپنی حقیقی آزادی پر سمجھوتے کیلئے تیار نہیں۔