اسلا م آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ملک کو ایک خودمختار معیشت اور آزاد خارجہ پالیسی دینی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں سے اپیل ہے یہ جنگ آپ کی ہے باہر نکلیں جبکہ سب نے سندھ ہاوس میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی دیکھی۔ ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ جس کے لیے پوری قوم کو اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا۔
حماد اظہر نے کہا کہ ہماری جنگ ضمیر فروشوں کے خلاف ہے جبکہ 27 مارچ کو عوامی سمندر تمام سازشوں کو بہا کر لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف صادق اورامین جبکہ دوسری طرف ضمیر فروش ہیں۔ کیا لاہور والے انہی 2 خاندانوں کی غلامی کرنا چاہتے ہیں ؟۔