افغان وزیر خارجہ3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے


اسلام آباد(صباح نیوز) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔

اسلام آباد پہنچنے پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ان کا استقبال کیا اور سرحدی نقل و حرکت کے معاملے پر بات ہوگی۔

افغان وزیر خار جہ کل جمعرات کوہونے والے ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان، روس، چین اور امریکا کے نمائندگان خصوصی برائے افغانستان بھی شرکت کریں گے۔