راولپنڈی (صباح نیوز) محمد علی جناح پبلک سکول کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سمن قدوسی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو نئی صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں۔انہیں تعلیم کے حصول پربھرپور توجہ دینی چاہئے۔
یہ بات انہوں نے محمد علی جناح پبلک سکول کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سمن قدوسی نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل جو اس وقت پاکستان کے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں وہ ہمارا روشن مستقبل ہیں جس پر بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ والدین اور سکول انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ اس نئی نسل کو پروان چڑھانے کے لئے بھر پور ذمہ داری محنت اور لگن سے کام لیں اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں۔آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سمن قدوسی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔