اسلام آباد (صباح نیوز)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید2مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30328تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے483نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد15712تک پہنچ گئی ہے ۔ کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک12 کروڑ80لاکھ74ہزار138 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ31ہزار491افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک10کروڑ18لاکھ81ہزار176افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی5لاکھ1ہزار747خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل21کروڑ93لاکھ68ہزار557خوراکیں لگائی جا چکی ہیں ۔ جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ 78ہزار788کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 48لاکھ69ہزار245افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57760افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ21ہزار513تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ75 ہزار473مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد503تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح97فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1857مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1009تک پہنچ گئی ہے۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد250تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2818تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11479تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان30،آزاد جموں وکشمیر43جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد83تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ53ہزار777مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ87ہزار959، صوبہ خیبر پختونخوا میں 211267،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد133658،صوبہ بلوچستان35050،آزادجموں وکشمیر42374جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11388تک پہنچ گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134930،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد218583،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ4ہزار324،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ73ہزار347،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35458 ،آزاد کشمیر43209اور گلگت بلتستان میں11662افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13547افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8091، خیبر پختونخوا میں6307، اسلام آباد میں1022، گلگت بلتستان میں191، بلوچستان میں378اور آزاد جموں و کشمیر میں792فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ71لاکھ12ہزار283ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے39067نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔