وزیراعظم کا پاکستان، نائیجریا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے پر زور


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم  عمران خان  نے نائیجریا سے دوطرفہ تجارت اور کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا ہے ۔نائیجریا کے وزیر دفاع ریٹائرڈ میجرجنرل بشیر صالحی  نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے دفاع، سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو سراہا۔وزیراعظم نے نائیجریا سے دوطرفہ تجارت اور کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے اپنے پالیسی کے ویژن کو بھی اجاگر کیا جس کا مقصد سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا اور براعظم کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 15مارچ کو اسلام کے خلاف نفرت کی روک تھام کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لئے تاریخی قرارداد کی متفقہ منظوری کوسراہا۔