ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


کراچی(صباح نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 180 روپے 80 پیسے تک پہنچ گئی۔

خام تیل کوئلہ سمیت دیگر اہم کموڈٹیز کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود معیشت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی صورت حال غیر پائیدار ہونے کے باعث آج بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان بے لگام رہی اور ڈالر انٹربینک میں پہلی بار 180 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی نسبت روپیہ کو تنزلی کا سامنا رہا، جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 64پیسے کے اضافے سے 180.07روپے ساتھ تاریخ کی نئی بلند سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 180.80روپے کی سطح پر بند ہوئیسندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے۔