اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آذربائیجان کے عوام کو ہر طرح کے حالات میں پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے یہ یقین دہانی قومی اسمبلی کا دورہ کرنے والے آذربائیجان کے وفد کو کرائی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی فورمز پر پاکستان اور آذربائیجان کا موقف یکساں ہے۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کشمیر کے بارے میں او آئی سی رابطہ گروپ کا رکن ہے اور وہ اس معاملے پر پاکستان کی حمایت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) )کے رہنما سردار ایاز صادق نے بھی وفد کا خیرمقدم کیا اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے لئے آذربائیجان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعتراف کیا۔